|
بسم اللہ الرحمن الرحیم قطب الاولیاء استاذ الاساتذہ حضرت پیر محمد اسلم قادری قدس سرہ العزیز ولادت: حضرت پیر محمد افضل قادری مدظلہ کے والد گرامی استاذ الاساتذہ، قطب الاولیاء، زاہد بے ریا، حضرت مولانا خواجہ پیر محمد اسلم قادری قدس سرہ العزیز 11رمضان المبارک 1347ھ بروز جمعۃ المبارک مراڑیاں شریف بائی پاس روڈ گجرات کے ایک عظیم علمی وروحانی گھرانہ میں پیدا ہوئے۔
نسب نامہ:
تعلیم وتربیت:
بیعت وخلافت: علاوہ ازیں قطب مدینہ منورہ حضرت مولانا محمد ضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ علیہ، قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ، حضرت محدث اعظم ہند کچھوچھوی رحمۃ اللہ علیہ، مفتی اعظم حضرت سید ابوالبرکات شاہ رحمۃ اللہ علیہ، سیدنا سالم گیلانی کلید بردار درگاہ عالیہ بغداد شریف رحمۃ اللہ علیہ، حضرت سیدنا سید یوسف السید ہاشم الرفاعی مدظلہ العالی اور دیگر بے شمار صوفیاء اسلام نے آپ کو مختلف سلاسل روحانیہ کی خلافتیں عطا فرمائیں۔ مولانا محمد افضل بٹ ملازم واپڈا ڈویژن نمبر ۱ گجرات نے اپنے تأثرات میں لکھا ہے کہ حضرت خواجہ پیر محمد اسلم قادری رحمۃ اللہ علیہ نے بتایا کہ حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے مجھے لوگوں کو سلسلہ غوثیہ میں بیعت لینے کا حکم دیا، تو میں نے عرض کیا حضور! میں اس قابل نہیں ہوں۔ تو حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’جو آ پ کے ہاتھ پر بیعت کرے گا وہ میرے ہاتھ پر بیعت کرے گا۔‘‘ فرماتے ہیں اسکے بعد میں نے بیعت کا سلسلہ شروع کیا.
اولاد کی تعلیم
وتربیت: اکثر والدین اولاد کی تعلیم پر توجہ نہیں دیتے، لیکن آپ نے ہمیشہ قابل اور ماہر فن ساتذہ کا انتظام فرماتے اور اسباق پڑھنے سے پہلے رات گئے تک کل پڑھے جانے والے اسباق کی تیاری کراتے اور روزانہ سہ پہر پڑھا ہوا سبق یاد کراتے۔ آپ سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دیتے اور اس سلسلہ میں بے دریغ پیسہ خرچ فرماتے تھے آپ کی انتہائی خواہش تھی کہ میری اولاد علم حاصل کرے اور شاندار دینی خدمات انجام دے۔
جامعہ قادریہ عالمیہ
کی بنیاد: الحمد للہ آج اس ادارے کا رقبہ 27کنال سے زائد ہے جس میں طلبہ وطالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ پر شکوہ درسگاہیں اور عظیم الشان جامع مسجد وعید گاہ قادریہ عالمیہ تعمیر ہوچکی ہیں۔ اور مزید منصوبہ جات پر کام ہورا ہے۔ اور 750 مسافر طلبہ وطالبات قیام پذیر ہیں جن کی فری خوراک ٖڑٰ رہائش اور فری تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔ جامعہ قادریہ عالمیہ اور شریعت کالج طالبات سے ہزاروں طلبہ وطالبات فارغ ہوکر اندرون ملک وبیرون ملک اہم دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور اس وقت پاکستان، کشمیر، یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک میں 200سے زائد شاخیں قائم ہوچکی ہیں جن میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے۔
چند دیگر فضائل: آپ بے حد فیاض تھے، ہر طالب سلوک کو چاہے مرید ہو یا نہ ہو وظائف، عملیات اور نسخہ جات وسیع الظرفی کے ساتھ بتاتے اور نوٹ کراتے اور جس شخص میں تھوڑا سا روحانی ذوق دیکھتے اس کی روحانی تربیت فرماتے اور خوب خوب فیض رسانی فرماتے۔ سادات کا بے حد احترام کرتے، حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی ذات گرامی سے بے حد عشق ومحبت رکھتے تھے اس لئے گیلانی سادات کا نسبتا زیادہ احترام کرتے اور نذرانے بھی پیش کرتے۔ ضرورتمند اور سائلین کی حسب توفیق ضروری مالی امداد کرتے۔ عرب شریف اور عراق سے جب مہمان آتے تو بے پناہ خدمت کرتے۔ خوشحالی سے پہلے عرب آپ کے پاس بکثرت آتے تھے اور آپ بے پناہ خدمت کرتے اور دوسرے لوگوں کو بھی ترغیب دیتے۔
درود شریف کے مبلغ
اعظم:
کرامات: 1423ھ میں پیر محمد افضل قادری صاحب کو آپ کے ساتھ حج بیت اللہ وزیارت نبوی کا شرف حاصل ہوا۔ تو پیر صاحب نے آپ سے درخواست کی کہ میری صرف ایک ہی درخواست ہے آپ دعا فرمائیں کہ مجھے حضور سرکار مدینہ فداہ روحی وﷺ کی سرپرستی اور نظر کرم نصیب ہوجائے۔ 8ذوالحج 1423ھ کو منیٰ میں حالت نیند میں پیر محمد افضل قادری صاحب کو سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں بڑی شاندار حاضری نصیب ہوئی اور بشارت ملی: ’’تمہیں دوہری سرپرستی حاصل ہے۔‘‘ 14ذوالحج 1423ھ کا واقعہ ہے کہ آپ کا قافلہ مدینہ منورہ پہنچا۔ آپ شدید علیل تھے، بے ہوشی کی کیفیت اور بے پناہ کمزوری تھی اس دوران پیر محمد افضل قادری صاحب کو بارگاہ نبوی میں حاضری نصیب ہوئی اور بشارت عطا کی گئی کہ ’’مراڑیاں شریف کا مدینہ شریف کے ساتھ اتصال (رابطہ وتعلق) ہے۔‘‘ حضرت پیر سید عربی شاہ صاحب قادری جو کہ عرصہ 25سال سے مسجد نبوی میں معتکف ہیں۔ صائم الدہر، قائم اللیل اور صاحب کشف وکرامات بزرگ ہیں، نے مدینہ منورہ روانگی سے پہلے حضرت مولانا محمد نیک عالم قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار شریف پر پانچ ماہ کا چلہ کیا اپنے تحریری تأثرات میں فرماتے ہیں: میں نے اس چلہ کے دوران عجیب وغریب واقعات دیکھے، حضرت صاحب مزار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نظر کرم اور حضرت خواجہ پیر محمد اسلم قادری کی تربیت سے قسم قسم کے فیوض وبرکات حاصل کئے اور کئی بار حضور نبی اکرمﷺ اور حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ و دیگر اولیاء اللہ کی زیارت نصیب ہوئی۔ مولانا محمد افضل بٹ ملازم واپڈا ڈویژن نمبر۱ گجرات وخطیب جامعہ مسجد محمدی محلہ مسلم پورہ سرگودہا روڈ گجرات نے اپنے تأثرات میں لکھا ہے کہ انہوں نے حضرت خواجہ پیر محمد اسلم قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بیعت کی تو دل میں یہ خیال زور پکڑ گیا کہ پیر ومرشد کا مقام ومرتبہ کیا ہے اور اس خیال نے طوفان کی کیفیت بپا کردی لکھتے ہیں کہ 1985کا واقعہ ہے کہ دفتر میں فارغ اوقات میں سیرت فاروقی کا مطالعہ کررہا تھا کہ اونگھ محسوس ہوئی اور حضرت پیر ومرشد کی زیارت سے مشرف ہوا آپ نے فرمایا: ’’بٹ صاحب تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالی نے مجھے قطبیت عطا فرمائی ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا حضور مجھے پتا نہیں تھا آنکھ کھلی تو پھر پہلے سے زیادہ غنودگی محسوس ہوئی تو پیر ومرشد نے فرمایا: ’’ بٹ صاحب اللہ تعالیٰ میرے سر پر قطبیت کا تاج رکھا ہے۔‘‘ یہ دو دفعہ فرمایا اور پھر میری آنکھ کھل گئی۔ مبلغ برطانیہ صاحبزادہ محمد دلشاد حسین قادری لکھتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: حضرت پیرومرشد! اولاد نہیں مل رہی بڑی مدت گزر گئی ہے تو پیر ومرشد مجھے دربار حضرت سلطان باہو لے گئے۔ مزار شریف پر اپنے ساتھ بٹھا کر مراقبہ فرمایا تو مجھے جاگتے ہوئے حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی زیارت نصیب ہوئی بڑی بڑی آنکھیں ہیں، چہرہ روشن ہے، فرماتے ہیں: ’’خدا تجھے بہت جلد اولاد عطا فرمائے گا۔‘‘ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خوبصورت بیٹا (محمد سعید المصطفیٰ) عطا فرمایا۔ حضرت پیر ومرشد نے فرمایا (میری زندگی میں) کسی کو نہ بتانا۔ مولانا محمد افضل بٹ ملازم واپڈا ڈویژن نمبر۱ گجرات نے اپنے تأثرات میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم ایک اونچی دیواروں والی بڑی حویلی میں ہیں اور اس میں بے شمار مخلوق حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا انتظار کررہی ہے، میں بھی قبلہ پیر ومرشد کے ساتھ ہوں۔ اچانک دیکھتا ہوں کہ سرکار دوعالمﷺ کی پالکی آرہی ہے جسے کسی نورانی مخلوق نے اٹھایا ہوا ہے۔ پالکی دیوار کے باہر باہر آرہی ہے میں نے قبلہ پیر ومرشد کی بارگاہ میں عرض کی کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی پالکی آرہی ہے، آپ نے حویلی کے گیٹ کی طرف جانا شروع کردیا میں بھی آپ کے پیچھے پیچھے جارہا ہوں۔ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ کسی طریقہ سے بھی برکت حاصل کرنے کے لئے ہمارے ہاتھ پالکی کو لگ جائیں میں نے بھی کوشش کی لیکن دیوار اونچی ہونے کی وجہ سے ہاتھ نہ لگا سکا۔ جب ہم گیٹ کے پاس پہنچے تو سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی پالکی بھی وہاں پہنچ گئی اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پالکی سے باہر تشریف لائے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر سفید چادر کا حجاب ہے۔ قبلہ پیرومرشد صاحب نے آگے بڑھ کر دست بوسی کی اور حضور نبی کریمﷺ نے آپ کو گاڑی میں بٹھا لیا، جبکہ آپ کے صحابہ کرام بھی گاڑی میں پہلے ہی بیٹھے تھے گاڑی سٹارٹ ہوگئی میں نے سوچا کہ پالکی کو ہاتھ بھی نہ لگا سکا اور چہرہ مبارک کی واضح زیارت بھی نہیں ہوئی جب گاڑی چلنے لگی تو میں گاڑی کے پچھلے حصہ کے ساتھ چمٹ گیا اور گاڑی چل پڑی۔ تقریبا ایک میل گاڑی چلی ہوگی کہ آپ کے صحابہ میں سے ایک صحابی نے پیچھے مڑ کر دیکھا کہ میں گاڑی کے ساتھ چمٹا ہواہوں، ہنس پڑے اور فرمانے لگے اللہ کے بندے تو کہاں چمٹا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: بس ویسے ہی۔ آخر کار گاڑی چلتے چلتے ’’جامعہ قادریہ عالمیہ‘‘ مراڑیاں شریف میں پہنچی اور حضور نبی کریم ﷺ گاڑی سے باہر تشریف لائے مزار شریف کے بالکل قریب آئے اور فرمانے لگے: ’’یہ کیسی پیاری جگہ ہے۔‘‘ اس کے بعد آپ ﷺ ایک کمرے میں تشریف لے گئے اور آپ ﷺ کے صحابہ بھی کمرے میں چلے گئے اور قبلہ پیر ومرشد مجھے فرمانے لگے: بٹ صاحب اور محنت کرو! اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔
وصال اور نماز جنازہ:
عرس مبارک: |